• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد فاؤنڈیشن کے تحت طلبہ کو اسکالر شپس کی اسناد دینے کی تقریب

کراچی (پ ر) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے میٹرک و انٹر امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے104طلبہ میں شہید پاکستان حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپس کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے سیکریٹری معین الدین صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معین الدین صدیقی نےطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ شہید حکیم محمد سعید کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں یہ ادارہ نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اس قوم کے نونہالان کو اپنی تقریبات کے ذریعہ تربیت کر رہا ہے بلکہ ان کو وظائف و اسکالر شپس دے کر ان میں حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا کر رہا ہے ۔

تازہ ترین