کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس پی صدر زاہدہ پروین نے تین خواتین پولیس اہلکاروں لیڈی کانسٹیبل طوبیٰ علی، زہرہ مظہر اور تابندہ حفیظ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تینوں اہلکاروں نےویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔ تینوں لیڈی اہلکاروں کو وومن پولیس اسٹیشن صدر ڈویژن سے ایس آر پی تبادلے کے احکامات بھی جاری کئےگئے ہیں۔