• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن اوپن ہوں یا خفیہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، کنول شوزب


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہاہےکہ سینیٹ الیکشن اوپن ہوں یا خفیہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،ن لیگ کی رہنما عظمٰی بخاری نے کہاکہ سینیٹ انتخابات سے متعلق جوقانون سازی بھی ہوگی وہ پارلیمنٹ کرے گی،قومی اسمبلی میں بہت سے آزاد امیدوار ہیں جو سینیٹ میں ہمیں ووٹ دے سکتے ہیں کیوں کہ وہ بھی نااہل حکومت سے مایوس چکے ہیں، میزبان ہماامیرشاہ اور زوہیب حسن نے کہا کہ اتنا سیاسی درجہ حرارت نہیں بڑھنا چاہئے کہ کارکنان دست وگریبان ہوجائیں۔ ہماامیرشاہ اور زوہیب حسن نے کہا کہ ڈسکہ میں نون لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان تصادم ہوا دو کارکنان بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پنجاب میں دونوں بڑی جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ۔اگر بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی خواہش ہوتوبغیر تصادم کے بہت کچھ ہوسکتا ہے ۔اتنا سیاسی درجہ حرارت نہیں بڑھنا چاہئے کہ کارکنان دست وگریبان ہوجائیں۔

تازہ ترین