• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت سے جنرل نشست پر سینیٹ کے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے پیر کو قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے غوث بخش مہر‘ طارق بشیر چیمہ‘ ایم کیو ایم اور حکومتی ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔ علاوہ ازیں حفیظ شیخ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور مختلف ارکان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین