• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نےغیر قانونی بھرتیوں پر ایک اور نیب انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے قائم علی شاہ کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا ہے اور قائم علی شاہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت قائم علی شاہ نے اپنے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ وفاق کی جانب سے نیب کے زریعے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں اسی سلسلے میں درخواست گذار کو مزید غیر قانونی بھرتیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کال آپ نوٹس کیا گیا ہے۔ قائم علی شاہ کے وکیل نے نے مزید کہا ہے کہ ہر قسم کی عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے اور تفتیش ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انتقامی کارروائی میں گرفتار کر لیا جائے گا لہذا ضمانت منظور کی جائے۔

تازہ ترین