• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف آباد میں دوران ڈکیتی نوجوان اسامہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ دنوں شریف آباد میں دوران ڈکیتی نوجوان اسامہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس پی لیاقت آباد، ایس ڈی پی او لیاقت آباد، ایس ایچ او شریف آباد، ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی، ایس ایچ او لیاقت آباد پر مشتمل ٹیم نے اسامہ قتل کیس کے اہم ملزم بلال ولد ندیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بلال نے دوران تفتیش اعتراف کیاہے کہ 20 فروری کوشریف آباد میں میکینک کی د کان کے قریب کار میں بیٹھے 2 لڑکوں سے موبائل فون اور پرس چھینا، واردات کے وقت زبیر میرے ساتھ تھا جو بائیک چلا رہا تھا اور میں اسکے پیچھے بیٹھا تھا، واردات کے بعد جب میں بائیک پر سوار ہوکر جانے لگا تو کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے لڑ کانیچے جھکا۔ جس پر مجھے شبہ ہوا کہ انکے پاس اسلحہ ہے،تو میں نے اپنے پستول سے اس پرفائر کر دیا۔

تازہ ترین