• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زندہ جلادیا، شوہر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)شوہر اورسسرالیوں نےمبینہ طورپربہو کوزندہ جلادیا۔بتایاگیاکہ علاقہ شمالی چھاونی کی28سالہ کشور بی بی کو شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ،مقتولہ کے شوہرنزاکت کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی،مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی،شدید جھلسی خاتون کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ورثا کے مطابق دو بچوں کی ماں 28 سالہ کشور نے 8سال قبل نزاکت سے پسند کی شادی کی تھی جس پراسکا شوہر اورسسرالی تشدد کرتے تھے۔ورثا نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ شمالی چھاونی میں درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشور نے خودسوزی کی یا سسرالیوں نے جلاکر مارڈالا،تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین