• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے قیام کو نو سال مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں یونیورسٹیوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک انٹریونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم پاکستان اپنی تشکیل کی نویں سالگرہ منارہا ہے ۔ اِس سلسلے میں آن لائن لیکچر سیریز کا آغاز کیا گیا ہے، اور اِس سلسلے کا افتتاحی آن لائن سیشن پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیاء کے خصوصی لیکچر سے شروع ہوا۔ ان کی گفتگو "کورونا وائرس کے دوران اور بعد میں اعلیٰ تعلیم اور پاکستان کو درپیش چلینجز پر مرکوز رہی۔ شرکاء کے مطابق یہ بروقت لیکچر سیریز ملک میں آئندہ تعلیمی پالیسی کے لئے مستقبل کے راستوں کی نشاندہی کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

تازہ ترین