• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفات پا جانے والے ممبران کے ایصال ثواب کیلئےلاہور پریس کلب میں قرآن خوانی

لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور پریس کلب میں فوت شدگان ممبران اور ان کے عزیزواقارب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔ چیئرمین سنی علماءکونسل علامہ نزاکت حسین گولڑوی نے خطاب کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کی قرآن و سنت میں فضیلت کو بیان کیا ۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد چوہدری نے مرحوم ممبران اور ان کے مرحوم اہلخانہ کی بخشش کے لئے محفل پاک کے انعقاد پر لائف ممبر یامین صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین