• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی برڈ ہیزارڈ کنٹرول سیٹ اپ کا اجلاس،پرواز وں کی سیفٹی پر بحث

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی برڈ ہیزارڈ کنٹرول سیٹ اپ کا چوتھا اجلاس دربار ہال سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے کی۔ ایئر پورٹ کے اردگرد جہازوں کی پرواز کے راستے کو محفوظ بنانے کے لئے اہم معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کے حساس علاقوں میں قانون پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ ایسے علاقوں میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور لیزر لائٹ کے استعمال پر مکمل پابندی ہونی چاہیئے۔
تازہ ترین