• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو سہولیات کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،سی ٹی او

پشاور (کرائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں غفلت نا قابل برداشت ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک نظام اور سڑک کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے بڈھ بیر کوہاٹ روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی ایس پی سٹی ٹو ٹریفک شیر اعظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹریفک کی روانی و مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے غیر ضروری یوٹرنز کے خاتمے اور بڈھ بیر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سنٹرل میڈیا میں رکھے جانے والے بلاکس اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا جبکہ ڈی ایس پی سٹی ٹو ٹریفک شیر اعظم کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو مرمتی کام اور ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے لئے کئے جانیوالے اقدامات بارے آگاہ کیا اور کہا کہ تعمیراتی کام کو پانچ دنوں کے اندر متعلقہ محکمہ مکمل کریگا جس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں غفلت نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی ٹریفک سے متعلق مسائل ہوں ٹریفک عملہ اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے تحت کلیئر کی جانیوالی سڑکوں کی نگرانی کریں اور کسی کیساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں نرمی نہ برتی جائے۔
تازہ ترین