• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے غریب طبقے کو مہنگائی سے پیس کررکھ دیا،حاجی غلام علی

پشاور(جنگ نیوز) این اے تھری پشاورکے مختلف یونین کونسلوں سے حاجی محمد سلیم، اسماعیل شیر، نصراللہ خان اور عمران خان کی سربراہی میں دوسو سے زائد نوجوانوں نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ا س سلسلے میں ملک اورنگزیب کے حجرے میں ایک پروقار ظہرانے میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی ایگزیکٹیو کونسل رکن حاجی غلام علی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کے غریب طبقے کو مہنگائی، بے روزگاری کے چکی میں پیس کررکھ دیا، ملکی 73سالہ تاریخ میں یہ واحد حکومت ہے جو ایک مہینہ میں تین تین بار بجلی مہنگی کررہی ہے اور اشیائے خوردونوش خصوصا گھی، چینی،آٹا کے نرخوں میں ماضی کے حکومتوں کی نسبت100سے200فیصد اضافہ کردیاہیں، 62روپے لٹر پٹرول، 20کلوآٹے کا تھیلا670روپے،53روپے کلو چینی چینی کے دور حکومت کے حکمرانوںکوکنٹینر پر کھڑے ہوکر چور ڈاکو کہنے والوں کے دورحکومت میں 112روپے لٹرپٹرول،280روپے کلو گھی،100روپے کلو چینی،1400روپے 20کلو آٹے کا تھیلا جبکہ دال، ادویات ودیگر اشیاء کے نرخوں میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا، یہ موجودہ حکومت کے نااہلی کے واضح ثبوت ہے ، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت کے پا س کوئی پروگرام نہیں آئے روز لوگوں کو روزگار سے محروم کررہے ،ووٹ چوری کرکے نااہل لوگوں کو ملک حوالہ کرکے جو ملک وقوم دونوں کے تباہی کے لئے سبب بن رہی ہے، ان حالات میں ملک بالخصوص خیبرپختونخوا اور پشاور کے نوجوانوں کا فرض بنتاہے کہ کہ وہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرموجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلائے۔ انہوں نے کہاکہ آج خیبرپختونخوا اور پشاور کے جوانوں نے مولانا فضل الرحمان اور جے یوآئی کے منشورکی نہ صرف حمایت کی بلکہ ان کے مقاصدکے حصول کے لئے جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر حاجی محمد سلیم، اسماعیل شیر،جے یوآئی ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ، نائب امیر قاری رفیق شاہ، عرفان اللہ شاہ نے بھی خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی واحد جماعت ہے جو اسلامی نظام کے نفاذ کے ساتھ ملک کے غریب اور پیسے ہوئے طبقے کے لئے آواز بلندکررہی ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا، وقت کا تقاضا ہے کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑائی جائے۔
تازہ ترین