• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاں بحق اصغر نامی شہری کے سسرال نے اپنے اوپرالزامات کی تردید کردی

پشاور (لیڈی رپورٹر)گلبہار میں پر اسرار طور پر گھر میں جاں بحق ہونے والے اصغر نامی شہری کے سسرال نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کیا جائے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر جان اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ اصغر نامی شخص جو ان کا داماد تھا بیٹوں کی طرح تھا چونکہ شادی سے قبل انہیں اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ وہ آئس کا کاروبار کرتا ہے تاہم شادی کے بعد بھی بیٹی کی خاطر ہم اس معاملے پر خاموش رہے، ان کا کہنا تھا کہ اصغر پر تھانہ یکہ توت میں اب بھی منشیات کا کیس چل رہا تھا جس کی تصدیق متعلقہ تھانے سے کی جاسکتی ہے۔ شیر جان اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اصغر کے والدین اب تین مرلے گھر کی خاطر مجھے، میری بیٹی اور خاندان والوں کو بدنام کررہے ہیں، پریس کانفرنس کے دوران شیر جان اور ان کی اہلیہ قرآن پاک لیکر آئے تھے اور انہوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ ان پر جھوٹے الزامات اصغر کے والدین صرف گھر کی خاطر لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی خوش تھی اور کوئی اپنی بیٹی کا گھر برباد نہیں کرنا چاہتا، اصغر کے والدین نے اپنے نواسوں کو بھی گھر سے نکال دیا جو اب میرے پاس ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ یہ خاندان منشیات او ر سمگلنگ کے کیس میں ملوث رہے ہیں جس کی پولیس سے بھی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین