• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازم میاں بیوی کی پوسٹنگ کی مخصوص پالیسی کیلئے در خواست

پشاور(نیوزرپورٹر) ملازم میاں بیوی کی پوسٹنگ کی مخصوص پالیسی کے مطابق فیصلہ نہ کرنے پرپشاورہائی کورٹ کے لارجربنچ کی تشکیل کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے منزہ ا براہیم نے درخواست دائرکی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ منزا ابراہیم جو کہ ایک لائبریرین ہیں اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض سراجنم سے رہی ہیں انکو اپنے کیرئیر میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کے لیے پالیسی کے مطابق اپنے والدین کے سٹیشن پر پوسٹ نہیں کیا گیا اور جب انکی شادی 2015 میں ہوئی تب بھی انکو اپنے شوہر کے سٹیشن یا قریبی اسٹیشن پر نہیں پوسٹ کیا جو کہ اسلامیہ کالج میں لائبریرین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بینچ نے یہ فیصلہ دیا انھوں نے پہلے فیصلوں کو نظر انداز کیا ہے۔ اور شادی شدہ جوڑے کو الگ الگ سٹیشن پر رکھنا غیر آئینی ہے جو کہ آرٹیکل 35 کی خلاف ورزی ہے انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس روح الا مین خان کے فیصلوں میں بھی شادی شدہ جوڑوں کو ایک ہی سٹیشن پر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور یا انکی ڈیپارٹمنٹل اپیل کو 30 یوم میں فیصلہ کرنے کے احکامات دئیے گئے جس بینچ نے فیصلہ کیا انھوں نے ایک بھی بینچ کے فیصلے کو نہیں مانا اور اپنے فیصلے کو بھی نظر انداز کر دیاسپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ایک بینچ کا فیصلہ دوسرے بینچ پر لازم ہے اور وہی فیصلہ دوسرے کیس میں بھی ہوگا اگر مختلف رائے ججز رکھیں تب لارجر بینچ کو کیس ریفر کیا جائے گا جو کہ نہیں کیا گیا اس وجہ سے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے اور شادی شدہ جوڑوں اور انکے بچوں کی زندگی کو مشکلات سے بچایا جائے۔
تازہ ترین