• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ نشتر اور چینی سفیر کی ملاقات، مفاہمت کی یادداشت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے پاکستان میں چین کے سفیر کی نونگ رونگ نے ملاقات کی، جس میں مفاہمت کی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔

چینی سفیر اور ڈاکٹر ثانیہ نے مفاہمت کی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ چین میں انتہائی غربت کے خاتمے پر چینی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد غربت کے خاتمے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ مشترکہ پلیٹ فارم تخفیف غربت میں تجربات کے اشتراک کا موقع فراہم کرے گا۔

تازہ ترین