• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، آج فیصلہ، اسلام آباد کی نشست پر حفیظ شیخ اور یوسف گیلانی میں کانٹے کا مقابلہ، حکومتی اتحاد کے 181، اپوزیشن 160 ارکان، دونوں پر اعتماد

سینیٹ الیکشن، آج فیصلہ


اسلام آباد(نمائندہ جنگ ‘ایجنسیاں)ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے انتخابات کے لئے پولنگ آج بدھ کو ہوگی جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ‘پولنگ تین صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں صبح 9 بجے سےشام 5 بجے تک ہوگی ‘ اسلام آباد میں 2،سندھ میں 11 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 12،12 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

37نشستوںمیں سب سے کانٹے کامقابلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان ہوگا۔حکومتی اتحاد کے پاس 181 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔ 

اس نشست پر کامیابی کیلئے دونوں فریقین پراعتماد ہیں ۔وفاقی دارلحکومت کی دو نشستوں پر چار امیدوار میدان میں ہیں۔سندھ میں 7 جنرل نشستوں پر10 امیدوار،ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر4 امیدوار اور خواتین کی دو نشستوں پر3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں 7 جنرل نشستوں پر11امیدوار،دو ٹیکنوکریٹس پر5 خواتین کی دو نشستوں پر5 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر4امیدوار مدمقابل ہیں۔بلوچستان سے7 جنرل نشستوں پر16امیدوار،دو ٹیکنو کریٹس پر 4 امیدوار،خواتین کی دو نشستوں پر 8 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر4امیدوار مدمقابل ہیں۔

موجودہ وزراء شبلی فراز،فیصل واوڈا،عبدالحفیظ شیخ ‘یوسف گیلانی ‘ عبدالغفور حیدری‘شیری رحمان،فاروق نائیک‘آسیہ ناصر،عثمان کاکڑ،مولانا عطاءالرحمن، سرفرازبگٹی،ستارہ ایاز،محسن عزیز،ذیشان خانزادہ ، تاج آفریدی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

پنجاب سے 11نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔قومی اسمبلی ہال اور تینوںصوبائی اسمبلیوں کے ہال بطور پولنگ سٹیشن استعمال کئے جائیں گے۔ 

تازہ ترین