کولمبو (جنگ نیوز )سری لنکا نے بھارت اور جاپان کو تزویراتی اہمیت کی حامل گہرے سمندر کی بندرگاہ حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے بھارت اور جاپان کو گہرے سمندر کی بندرگاہ حوالے کرنے کی پیشکش کی جائے گی اور یہ بندرگاہ تجارتی و دفاعی لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہوگی۔سری لنکا خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کے لیے تجارتی طور پر توازن قائم کرنا چاہتا ہے۔