• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکرز جاں بحق

کابل (جنگ نیوز )افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی 3خواتین ورکر جاں بحق ہو گئیں۔دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ فوری طور پرکسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔ دو خواتین پر جلال آباد میں پولیس ڈسٹرکٹ (پی ڈی) ون میں دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جن کی شناخت سعدیہ اور شہناز کے نام سے ہوئی۔اس واقعے کے کچھ منٹوں بعد جلال آباد کے پی ڈی 4 میں بھی دفتر سے گھر جاتے ہوئے ایک اور خاتون پر فائرنگ کی گئی۔

تازہ ترین