• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے اسپیکر، وزراء پر مشتمل 5 گروپ تشکیل دیدئیے

پشاور( ارشد عزیز ملک ) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے لئے حکمت عملی وضع کرلی ہے ۔جنرل نشستو ں کے لئےسپیکر اور صوبائی وزراء کی سربراہی میں پانچ گروپ تشکیل دے گئے ہیں ہر گروپ 19اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہے ۔شبلی فراز اورمحسن عزیز کا گروپ سب سے زیادہ مضبوط اور قابل اعتماد اراکین پر مشتمل ہے جبکہ لیاقت ترکئی کے گروپ میں بیشتر ان کے اپنے رشتہ دار ہی شامل ہیں ۔پارٹی حکمت عملی کےمطابق ہر گروپ کے اراکین اکٹھے ووٹنگ کے لئے اسمبلی آئیں گے۔ٹیکنوکریٹ ٗ خواتین اور اقلیتی نشت کے لئے الگ گروپ بنائے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سینٹ کا ووٹ دینے کے لئے19 اراکین پرمشتمل صوبائی اسمبلی کے گروپ لیڈر صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی ہیں ۔محسن عزیزکے انتخاب کے لئے قائم گروپ کے سربراہ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش ہیں اسی طرح صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی اپنے والد لیاقت خان ترکئی کے گروپ کے سربراہ ہیں۔فیصل سلیم کے تشکیل کردہ گروپ کی نگرانی کی ذمہ داری صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کے حوالے کی گئی ہے ۔زیشان خانزادہ کے انتخاب کے لئے صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب کی سربراہی میں 19رکنی گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین