• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ کلچر ڈے ،بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا،محمودالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر،شوبز رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بلوچ کلچر ڈے سرکاری سطح پر منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ مزیدبرآں الحمراء آرٹس کونسل میں تقریب ہوئی ، صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے تمام علاقائی ثقافتی رنگ ہماری مجموعی پہچان ہیں،بلوچ کلچر ڈے پر بلوچستان سے آئے اپنے بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹرا سلم ڈوگر نے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو،سیکرٹری راجہ جہانگیر انور،اداکار شان کی دستاربندی کی اور تلوار کا تحفہ دیا ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔، یونیورسٹی کے بخاری لان میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے روائتی بلو چی رقص، پگڑی ،شلوار قمیص اور ویسٹ کوٹ پہن کر بلوچ کلچر ڈے منایا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بلوچ کلچر ڈے کا افتتاح کیا۔
تازہ ترین