• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اورقانونی حق ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے ،سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے ، ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا محبوب الحسن طاہر، محمدمتین خالد، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدغازی، مولانامحمدفاضل عثمانی، قاری عبدالشکور، قاری عبدالخالق، قاری خالدمحمود، مولانا پروفیسرمفتی محمدنوید لاہوری، حافظ ابوذر عثمانی و دیگر نے مرکزی جامع مسجدکالج ٹیچر سوسائٹی جوہرٹاؤن لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورس میں شرکا ء کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔علماء کرام نے کہا کہ زندگی کے آخری سانس تک منکرین ختم نبوت تعاقب جاری رکھیں گے ۔شرکا ء کورس کو ختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچر،کتب اور تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
تازہ ترین