• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین حکومتی ترجیح، ندیم قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے درینہ مسائل کو شہریوں کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے گئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاری کالونی کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انصار چوک پر 48 انچ سائز کی 850 فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے اب صرف ایک مین ہول کی تعمیر اور 12 پائپ لگنے کا کام باقی ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر لیا جائے گا،انہوں نے اس دوران پارلیمانی سیکرٹری کو مزید بتایا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے خصوصی پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور اس پلان کے تحت 120 عارضی سیور مینوں کی بھرتی کر کے شہر بھر کی 9 سیوریج سب ڈویژنوں میں سیوریج لائنوں کی خصوصی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے اور میں اس مہم کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
تازہ ترین