• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی شعبہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام تین روزہ ٹریننگ بعنوان " فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام" شروع ہو گئی ہے ٹریننگ کی فوکل پرسن لیکچرر نوشیہ عزیز ہیں۔ ٹریننگ میں تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور کلیریکل اسٹاف نے شرکت کی۔ افتتاح سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعدیہ ارشادنے کہاکہ طالبات کو نئی تحقیق اورتدریس سے آگاہ کرنےکے لئے جدید ٹیچنگ ٹیکنیکس سے آگاہی ضروری ہے۔ ورکشاپ میں تمام اساتذہ کو جدید ٹیکنیس طریقہ تدریس سے آگاہی دی جائے گی تا کہ وہ طالبات کو آسان فہم طریقے سے آگاہی دے سکیں۔
تازہ ترین