• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما محمد علی سدپارا کی یادوں اور باتوں پر مشتمل کتاب ’’برف کا مدفون“ شائع

ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی ہیرو اور عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارا کی یادوں اور باتوں پر مشتمل کتاب ’’برف کا مدفون “ شائع ہوگئی۔ معروف ادیب و کالم نگار قیصر عباس صابر کے قلم سے لکھی گئی کتاب اپنی نوعیت کی انوکھی کاوش ثابت ہوگی۔کتاب میں محمد علی سد پارا کے حوالے سے ان کی زندگی کے تمام پہلووں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔کوہ پیمائی اور کوہ نوردی کے مابین فرق کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔قیصر عباس صابر کی کتاب محمد علی سد پارا کیلئے ایک خراج بھی ہے۔
تازہ ترین