• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاعباد: دوگروپوں میں لڑائی، کلہاڑیوں کے وار سے چار افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر شجاعباد کے علاقے زمین کےتنازعہ پردوگروپوں کےدرمیان تصادم کلہاڑیوں کےوارکرکے چارافراد کو زخمی کردیاگیاہسپتال منتقل کیاگیاہے،پولیس کےمطابق دونوں پارٹیوں کےدرمیان زمین کا تنازعہ چل رہاتھاتاہم کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کےمطابق بستی کالروبھگڑیں شجاعبادکارہائشی محمد اقبال اپنےاہل خانہ اللہ یار،اللہ دتہ ،محمد طارق کےہمراہ گھرموجودتھےکہ عبدالمجید ،رمضان،عثمان چار سے پانچ نامعلوم مسلح کلہاڑیوں کےہمراہ نمودار ہوکر ایک دوسرے کےساتھ گالم گلوچ شروع کرتے ہوئےایک دوسرے پر حوروں ،مکوں ،ڈنڈوں سوٹوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے میدان جنگ میں بدل دیا ،جھگڑے کےدوران فریق دوئم کےافراد کلہاڑیوں کےوارسے محمداقبال،اللہ یار، اللہ دتہ اور محمد طارق زخمی ہوگئے،واقع کی اطلاع ملزمان پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے زخمیوں کو علاج معالجہ کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجادآباد داخل کروایا گیا۔
تازہ ترین