• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات،ناجائز اسلحہ، قماربازی اور دیگر الزامات میں 28 ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےمختلف واقعات میں منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے، قماربازی، گیس ریفلنگ، اشتہاری و رہائی یافتہ عادی ملزمان سمیت 28افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ منشیات کے الزام میں مظفر آباد پولیس نےملزم غلام عباس سے 07 لیٹر شراب، ملزم رضوان سے 1140 گرام چرس، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم جوزف سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم ارسلان سے 60لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم اقبال سے 05 لیٹر شراب، خالد حسین سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی، ناجائز اسلحہ کے الزام میں گلگشت پولیس نے ملزم اشفاق سے پسٹل معہ 02گولیاں، ریاض کھنڈی سے پسٹل، ملازم حسین عرف ملازی سے پسٹل معہ 03 گولیاں برآمد کرلیں، جوا کھیلنے کےالزام میں جلیل آباد پولیس نے ملزم عمران کو تاش جوا معہ وٹک رقم 950 روپے، ملزم اللہ رکھا، عبدالرحمن اور فیاض کو تاش جوا معہ وٹک رقم 1200روپے جبکہ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم شفیق عرف گڈو سے 270 روپے برآمدکرلئے ،پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں ملزم جاوید سے 40پتنگیں معہ 02 گوٹے ڈوربر آمد کرلی، غیر قانونی گیس ریلفلنگ کے الزام میں طاہر، غلام عباس اور عظیم کو غیرقانونی گیس ری فل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین