• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامریڈ لال خان اور حیدر عباس گردیزی کی یاد میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) مارکسی دانشور،مصنف کامریڈ لال خان(یثرب تنویر گوندل) اور کامریڈ حیدر عباس گردیزی کی یاد میں پیپلزپارٹی سٹی سیکرٹریٹ میں تقریب ہوئی،تقریب کی صدارت ملک الطاف علی کھوکھر مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملتان کے ریجنل آرگنائزر کامریڈ ندیم پاشا ایڈووکیٹ تھے۔ ملک نسیم لابر صدر ، حیدر جاوید سید، سید خالد جاوید بخاری  ودیگر نے کامریڈ لال خان اور سید حیدر عباس گردیزی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ لال خان اور کامریڈ حیدر عباس گردیزی کو خراج تحسین پیش کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ مارکسی نظریات اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہدکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے اپنا تاریخی کردار ادا کیا جائے ۔
تازہ ترین