• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو ایمپلائز پیغام یونین کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

پشاور(وقائع نگار) پیسکو ایمپلائز پیغام یونین نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور پیسکو انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف واپڈا ہائوس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرے کی قیادت لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر اور پیغام یونین کے صوبائی چیف کوآرڈی نیٹر عبد الستار ہوتی ‘ پیغام یونین کیے صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر خٹک ‘ چیئرمین احسان اللہ آفریدی ‘ جنرل سیکرٹری نواز علی شاہ اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ پیسکو میں کرپٹ مافیا کی پشت پناہی کرنے پرخاموشی اختیار کرنا ظلم کے مترادف ہے ۔ پیغام یونین کے جائز مطالبات کی منظوری تک پیسکو ہیڈ کوارٹر پشاور میں دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین