• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ششی تھرور کی پاکستانی کامیڈین اکبر چوہدری سے درخواست

نئی دہلی (منایٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مصنف ششی تھرور نے پاکستان کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ائیرو اسپیس انجینئر اکبر چوہدری سے ایک درخواست کی ہے۔حال ہی میں پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین اکبر چوہدری نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی انگریزی سے متعلق ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکبر چوہدری 3 اسٹیپس بتاتے ہیں جس میں سے ایک میں وہ آکسفورڈ ڈکشنری کو بلینڈر میں ڈال دیتے ہیں اور وہ ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ ان اسٹیپس کو فالو کرنے کے بعد کوئی بھی ششی تھرور کی طرح انگریزی بول سکتا ہے۔بعد ازاں پاکستانی کامیڈین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اسے متعدد بھارتی چینلز پر بھی دکھایا گیا۔اکبر چوہدری کی اس ویڈیو کو بھارتی سیاستدان نے خود بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کامیڈین سے ایک درخواست بھی کی۔ششی تھرور نے اکبر چوہدری سے درخواست کی کہ انہیں اب اپنی اگلی ویڈیو وزیر اعظم عمران خان کے اوپر بنانی ہے۔اس ضمن میں کامیڈین اکبر چوہدری نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی یہ کوشش ششی تھرور تک پہنچی اور انہیں یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔

تازہ ترین