• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ” ہیروپنتی 2‘‘ کا پوسٹر ہولی وڈ فلم ہٹ مین کا چربہ نکلا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ فلموں کی چربہ سازی بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے کوئی نئی بات نہیں لیکن نقالی کرتے ہوئے وہ ہربار شاید یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اب کچھ نہیں چھُپتا، اس لیے ٹائیگرشیروف کی نئی فلم کا پوسٹر آتے ہی تنقید کا نشانہ بن گیا۔ٹائیگر شروف کی نئی فلم ” ہیروپنتی 2‘‘کا پوسٹر ہولی وڈ فلم ہٹ مین اور اسی پرویڈیو گیم سیریزکا چربہ نکلا۔ایکشن ہیرو ٹائیگر نے اپنی 31ویں سالگرہ کے موقع پر نئی فلم کا پوسٹرآفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پرشیئرکیا تھا لیکن یہ خوشی انہیں تھوڑی مہنگی پڑی کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھتے ہی بوجھ لیا کہ یہ آئیڈیا کہاں سے لیا گیا ہے۔پوسٹرمیں سوٹ بوٹڈ ٹائیگر ہوبہوہٹ مین کے ایجنٹ 47 کا اسٹائل اپنانے کے ساتھ ساتھ 2 عدد گنزبھی اٹھائے ہوئے ہیں۔ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ میرے پہلے پیار کی واپسی، ایکشن تھرل جوپہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔ٹائیگرنے ساتھ فالوورز کو ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ 3 دسمبر کو سینما میں سیلیبریٹ کرتے ہیں۔اس ٹویٹ کے بعد جہاں اداکارکومداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں چربہ سازی پر تنقید بھی خوب کی گئی۔ہیرو پنتی سال 2014 میں ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم کا سیکوئل ہے جس میں ٹائیگر کے مقابل کیرتی سینن ہیروئن تھیں۔

تازہ ترین