• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں انسانی حقوق کی حکمت عملی کا اعلان

انقرہ ( نیوز ڈیسک) صدر رجب طیب اِیردوان نے ترکی میں انسانی حقوق کی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ ’’ہیومن رائٹس ایکشن پلان‘‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر آیندہ 2 سال میں عمل ہو گا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ آئین کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر اِردوان کے مطابق ہیومن رائٹس ایکشن پلان ایک وسیع النظر قانون ہو گا۔ اب ترکی میں انسانی حقوق کو قانونی تحفظ ملے گا اور قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے۔ عدالتی اصلاحات پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں شخصی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین