• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہونے پر ہنگامہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہونے پر ہنگامہ، پیپلزپارٹی کا احتجاج ،الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان سے موبائل لے لیا اور ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں انھیں ووٹ دالنے کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے سینٹ الیکشن کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری تھااسی دوران شور شرابہ ہوا پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتازنے خرم شیرزمان کو روکا، شمیم ممتاز نے اعتراض اٹھایا کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے لہٰذا ان کی تلاشی لی جائے۔خرم شیر زمان کے پاس موبائل فون کی موجودگی پر پی پی پی کی خواتین ارکان نے شدید احتجاج کیا، خواتین ارکان کا موقف تھا کہ کسی کو فون اندر لے جانیکی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے اعتراض کیا، بعد ازاں خرم شیر زمان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا۔

تازہ ترین