• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف گیلانی کے مقابلے میں ٹیکنو کریٹ حفیظ شیخ کا انتخاب ہی غلط تھا، مبصرین

اسلام آباد( پرویز شوکت ،وقائع نگار) سیا سی مبصرین کا کہنا ہے کہ یوسف گیلانی کے مقابلے میں ٹیکنو کریٹ حفیظ شیخ کا انتخاب ہی غلط تھا ، گیلانی وزیر اعظم ،سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں،انکی سندھ ، جنوبی پنجاب میں رشتہ دار یاں ،سیا سی تعلقات ہیں جبکہ حفیظ شیخ کا پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور وہ انکے رویے سے نالال تھے ، حفیظ شیخ کی شکست کی دوسری وجہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے بعض وزراء کا بھی ارکان کے ساتھ توہین آمیزرویہ تھا ،وزیر اعظم نے بھی ارکان اسمبلی سے راہ و رسم بڑ ھانے کی اس وقت کوشش کی جب پانی سر سے گز رچکا تھا ،اگر وزیر اعظم تسلسل کے ساتھ ارکان کو ملتے رہے تو انکی شکایات میں کمی ہوتی ، اگر 50،50 کروڑ روپے فنڈز دیناہی تھا تو کچھ عرصہ پہلے دے دینا چاہیے ، عمران خان کو یہ یقین کر لینا چاہیے ،انکے ساتھ شامل ہونے والے ارکان کا ماضی میں تعلق ن لیگ ،پی پی کے ساتھ رہا ہے ، یوسف گیلانی کی جیت سے ارکان پارلیمنٹ کا راستہ کھل جائے گا، وزیر اعظم کو ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ قریبی روا بط رکھنے ہونگے اور انکے تمام کام اپنی نگرانی میں کرانے ہونگے جبکہ کابینہ میں متحرک ارکان کوشامل کرنا ہو گااور کابینہ میں درد بدل اشد ضروری ہے ۔

تازہ ترین