• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری،وزرااپنی خفت چھپانے کیلئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)وزرا اپنی خفت چھپانے کے لئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں،حکومت کو مل رہی پے در پے ہزیمتوں اور شکستوں سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی ہے کہ وہ سہارے کے بغیر کوئی کام انجام دینے کے قابل نہیں،سابق وزیراعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی نے سیدھے مقابلے میں وزیراعظم عمران خان کے سینیٹ کی رکنیت کے لئے وفاقی دارالحکومت سے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو قومی اسمبلی میں واضح شکست دیکر تحریک انصاف کی اپنے عرصہ اقتدار کے دوسرے نصف میں داخل حکومت کو اعتماد سے محروم کردیا ہے اس تاثر کو زائل کرنے کے لئے اب حصول اعتماد کا ڈول ڈالا جارہا ہے وہ اعتماد جو خفیہ ووٹ سے چھن چکا اب اسے کھلے ووٹ کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا جاسکتا۔

تازہ ترین