• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ، محکموں کے سربراہ پالیسی فیصلے نہ کریں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے افسران و ملازمین کا میڈیکل ری ایمبرسمنٹ بند نہیں کیا ہے ،سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز سےوضاحت طلب کرلی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ طبی سہولتیں لینا افسران و ملازمین کا حق ہے اسے روکا نہیں جاسکتا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پالیسیوں سے متعلق محکموں کے سربراہان اپنے طور پر فیصلے نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کو ترجیحا ًسہولیات فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی صدارت میں بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانشل ایڈوائزر مرتضیٰ بھٹو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ریاض کھتری، ڈائریکٹر ویلفیئر محمود بیگ اور دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ پینشن کی مد میں ساڑھے4کروڑ روپے کی کمی کو فوری دور کرکے تنخواہوں کے ساتھ ساتھ پینشن کو بھی ہر ماہ باقاعدگی سے ادا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تنخواہیں اور پینشن ادا کرنا پہلی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک گاڑیوں کی ویری فکیشن مکمل کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور سروس اور افسران کی گاڑیوں کی مکمل چھان بین کی جائے اور کے ایم سی کی گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

تازہ ترین