• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شفیع اوکاڑوی کا 38 واں سالانہ عرس آج شروع ہو گا

کراچی(نیوز ڈیسک)ممتاز عالم دین و مقرر مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا 38واں سالانہ دوروزہ عرس مولانا او کاڑوی اکادمی(العالمی) اور گلزار حبیب ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار حبیب،گلستان او کاڑوی(سولجر بازار) میں جمعرات کو بعد نماز عشا شروع ہو گاداتا گنج بخش اور شیر ربانی شرقپوری کے مزار مبارک سے بھیجی گئی خصوصی چادریں دس بجے شب علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اپنے بھائیوں ڈاکٹر محمد سبحانی اوکاڑوی ،صاحبزادہ حامد ربانی اور عقیدت مندوں کے ہمراہ اپنے والدین کے مرقد پرچڑھاکر عرس کی تقریبات کا آغاز کرینگے۔ عرس کی پہلی نشست میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہو ئے علما و مشائخ خطاب کرینگے جبکہ علامہ پیر بیرسٹروسیم الحسن شاہ نقوی حافظ آبادی کا خصوصی خطاب ہو گا۔

تازہ ترین