• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، کریم بخش گبول کو تلاشی کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن کریم بخش گبول کو تلاشی دینے کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے دیا گیا ۔ کریم بخش گبول جن کے باعث منگل کو سندھ اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی ہو ئی تھی سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچے تو پیپلز پارٹی کے اراکین کے اعتراض پر پولنگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے کریم بخش کی تلاشی لی گئی۔پیپلز پارٹی کا اعتراض تھا کہ ان کے پاس موبائل فون ہے۔

تازہ ترین