• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی۔ بدھ کو نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر اور گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مفرور ملزم عرفان کے پیش ہونے کے بعد ضمنی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نےریفرنس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین