• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا رجحان برقرار، 196پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالیاتی اداروں کی خریداری کے باعث تیزی کا رحجان برقرار رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 196پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 46ہزار کی حد عبور کر گیا ، 58.47 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 32ارب 73کروڑ 49لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ، کاروباری حجم بھی 1.12 فیصد زیادہ رہا ۔

تازہ ترین