میانمار کے مختلف شہروں میں احتجاج کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن میں مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد50 تک جا پہنچی۔ احتجاج کے دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
برطانیہ کی درخواست پر میانمار کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو ہوگا۔