• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلومیٹرز اور بجلی چوری پر صارفین کو 4کروڑ 74 لاکھ جرمانے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آئیسکو چیف چوہدری عبد الرزاق نے کہا ہے کہ آئیسکو سے بجلی چوری کے ناسور کا خاتمہ ہر صورت کریں گے اور اس مقصد کے حصول کیلئے آئیسکو کی آپریشن، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ٹیمیں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں۔ ماہ فروری کے دوران مختلف ٹیرف کے 79ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے جن میں سے 4267میٹر سلو پائے گئے جبکہ 103میٹروں سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی، 9میٹروں کو ٹمپرڈ کرکے جبکہ 8میٹروں میں سوراخ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی، سلومیٹرز اور بجلی چوری کی بنیاد پر متعلقہ صارفین کو 26 لاکھ45ہزار سے زائد یونٹس چارج اور 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے اور متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کیلئے درخواستیں بھی جمع کرواد ی گئیں۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ کسی بھی صارف سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین