• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نمائندے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کرتے ہیں‘ پیپلز پارٹی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پیپلز پارٹی نے سینٹ کے الیکشن میں ثابت کر دیا کہ عوامی نمائندے ہمیشہ منتخب نمائندوں کو ترجیح دیکر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارضلعی سیکرٹری انفارمیشن محمد شاہد اور پیپلز لائرز فورم کے راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ نے کیا۔ دریں اثناءشہرو کینٹ میں پارٹی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بھاٹہ چوک میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما گل ناز بادشاہ اور دیگر خواتین، سید شجاعت نے لنڈا بازار جبکہ سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار، راجہ الطاف اور دیگر نے کٹاریاں میں مٹھائی تقسیم کی۔
تازہ ترین