• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت عوام کا آئینی حق ہے ،غلام احمد بلور

پشاور(جنگ نیوز) اے این پی کے بزرگ سیاستدان و سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور نے ملک میں جبری گمشدگیوں اور لاشیں ملنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی مخالفت عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے حکومت پر تنقید کرنے والے سیاسی رہنمائوں و سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے لاشیں ملنے کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاستی دہشتگردی ہے جس سے ملک بھر کے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے اور اپنے پیاروں کی جبری گمشدگی و لاشیں ملنے کے واقعات کے خلاف احتجاج بڑھتا جارہاہے جبری لاپتہ کئے جانے والے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں الحاج غلام احمد بلور نے کہا کہ ملک میں آئینی و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے عدالت عظمیٰ کو جبری گمشدگیوں او رلاشیں ملنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارےمیں از خود نوٹس لیتے ہوئے منصفانہ انکوائری کے لئے جوڈیشنل انکوائری کمیشن تشکیل دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے خلاف کارروائی کرنی ہو تو اس کے خلاف باضابطہ طور پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے عدالت میں مقدمہ چلانا چاہیے۔
تازہ ترین