• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6: اسلام آباد اور لاہور کا ٹاکرا آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈاور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ لیگ کا یہ 15واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے آج ایکشن میں دکھائی دیں گی کیونکہ اس وقت اسلام آباد اور لاہور دونوں ٹیمیں 6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فوری طور پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر چلی جائے گی۔

ایونٹ میں اب تک لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4،4 میچز کھیل کر تین تین میچوں میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کراچی کنگز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کا کامیاب دفاع کرنے والی پی ایس ایل سیزن6 کی پہلی ٹیم بن گئی۔

تازہ ترین