• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاف ورزیوں کے بعد بورڈ کا ببل آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈنے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اب انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کی طرح بایو سیکیور ببل کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے کسی نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرے گا۔ وسیم خان نے کہا کہ یہ کام مہنگا ہے لیکن غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ہمیں اس جانب جانا ہوگا۔ ان حالات سے سبق سیکھنا ہوگا، ہمیں بہتر انتظامات کرنا چاہئے تھے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ببل کا معاملہ اعتماد کا ہے اور جب کھلاڑیوں کا اس پر اعتماد نہ رہے تو کرکٹ کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس بات کی تفتیش کروائی جائے گی کہ کوتاہی کہاں ہوئی اور یہ تفتیش پی سی بی خود نہیں کرے گا۔

تازہ ترین