• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور چین میں کشیدگی سے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کو خطرہ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا اور چین میں کشیدگی سے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے دنیا کی امیدیں دو بڑی اقوام کے عمل سے مشروط ہیں جن کے تعلقات بگڑ رہے ہیں یعنی امریکا اور چین۔ دونوں ممالک کہتے ہیں کہ وہ آب و ہوا کو نقصان پہنچانے والے کوئلے، تیل اور گیس کو کم جلانے کیلئے اپنی معیشتوں کی تنظیم نو کرنے کے خواہاں ہیں۔ لیکن ان کے مابین تناؤ سے ان کی حتمی کامیابی کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین