• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن، پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر اہتمام، برفانی طوفان سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء کی تقسیم

ہیوسٹن ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ) پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے زیر انتظام ہیوسٹن میں برفانی طوفان کے باعث تنگدستی اورمصائب کا شکار افراد کیلئے پاکستان سینٹر کے باہر امدادی ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن کانگریس ایل گرین ، قونصل جنرل ابرار ہاشمی ،سعید شیخ اور ہارون شیخ نے رضاکاروں کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں کمبل، غذائی اجناس اوردیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کیں۔امدادی مرکز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقونصل جنرل ابرار ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی جذبہ انسانی خدمت کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طوفان ہاروی ہو یا کترینا ہر مصیبت کی گھڑی میں، پاکستان کمیونٹی نے امدادی کاموں میں قابل ستائش کردار اداکیا ہے ۔انہوں نے سعید شیخ ،ہارون شیخ ،ڈاکٹر یعقوب شیخ ،بینا شیخ میاں نذیر سمیت رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والوں بشمول نصرت لغاری ،فرح خان،شہنیلا ہمایوں ،محمود احمد ،ماریہ عثمانی ،رحمان پٹیل ،سمیع خلیق ،الیاس چودھری ،محمدسلیم اور دیگر کے جذبے اور محنت کو سراہا ۔ متاثرہ افراد کی مدد کیلے یہ امدادی مرکز الائنس فار ڈس ایسٹر ریلیف ،اپنا الائنس ،روپانیفائونڈیشن ہیوسٹن فوڈ بینک ،ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ابن سینا فاونڈیشن اورPAGH کی مشترکہ کاوشوں سے قائم کیا گیا تھا ۔اس موقع پر امدادی ڈرائیو کے منتظمین نے گراں قدر تعاون پر ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور ،ہیوسٹن فوڈ بینک ،ٹیکساس جیسمین، ہائی نس آغا خان کونسل ساؤتھ ویسٹ امریکا،پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے رضاکاروں سمیت ہیلپنگ ہینڈ اور کمیونٹی میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین