• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں گواہ کا بیان قلمبند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ہے جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متحدہ رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 23مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر متحدہ رہنما فاروق ستار،رؤف صدیقی، عامر خان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے گواہ آفتاب حسن کوپیش کیا گیا گواہ کی جانب سے کسی بھی ملزم کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ گواہ کا کہنا تھا کہ تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے بہت سارے رہنما موجود تھے،مجھ پر بھی بہت سے جھوٹے مقدمات درج ہیں جو ایم کیو ایم کی ایماء پر بنائے گئے، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد ازاں گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جانب سے جرح کی گئی ۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین