• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران تین جماعتوں نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں جمعرات کے روز امراء اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی یہ جدو جہد اور تحریک عوام کے دل کی آواز ہے۔ عوام میں تحریک کو مسلسل پذیرائی مل رہی ہے، حق دو کراچی ریلی تحریک کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ حکمران جماعتوں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں جاری ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں اتوار 14مارچ کو شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہاؤس ہونے والی ”حقوق کراچی ریلی“ کے حوالے سے اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے، اجلاس میں ریلی کی تیاریوں اور انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

تازہ ترین