• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کی تباہ حالی پر اقوام متحدہ کی خاموشی درست نہیں، علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پا کستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نےکہا ہے کہ اس وقت یمن کا بنیادی نقشہ تباہ ہو چکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ہزاروں لوگ جس میں خواتیں ، بچے، بزرگ شامل ہیں وہ اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی خا موشی نے ایک بہت بڑا سوال اٹھایا ہے۔ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ عالم اسلام کو چائیے کہ وہ یمن کے مسئلے کو اٹھائے یہ مسئلہ مسلمانوں کا ہے، ہمارے یمنی مسلمان اس وقت شدید مسائل سے دوچار ہیں ،ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم یمنی عوام کے ساتھ اظہار ہمددری و یکجہتی کر تے ہوئے احتجاجی پروگرام اور سمینارز کا انعقاد کریں ۔

تازہ ترین